علی عمران کی غزل

    نیم کے اس پیڑ سے اترا ہے جن

    نیم کے اس پیڑ سے اترا ہے جن پھر کسی کے خون کا پیاسا ہے جن گھر میں جتنے لوگ تھے وہ کھا گیا میں بچا ہوں پر ابھی بھوکا ہے جن پھونکتا ہوں پڑھ کے ساری آیتیں اور مجھ کو دیکھ کے ہنستا ہے جن کودتا ہے رات بھر وہ صحن میں ہر جگہ گھر میں مرے پھرتا ہے جن رات ڈائن ہے مچاں سے جھولتی اور اس کے ...

    مزید پڑھیے

    میں کب سے مرا اپنے اندر پڑا ہوں

    میں کب سے مرا اپنے اندر پڑا ہوں میں مردہ ہوں مردے کے اوپر پڑا ہوں میں دنیا بدلنے کو نکلا تھا گھر سے سو تھک ہار کے گھر میں آ کر پڑا ہوں خدا ہوں میں گنبد سے لٹکا ہوا ہوں میں بھگوان مندر کے باہر پڑا ہوں ترے پاؤں کی دھول ہی چاٹنی ہے ترے در کا بن کے میں پتھر پڑا ہوں قدم دھر مری سوکھی ...

    مزید پڑھیے

    پوچھتے ہو تم میں کب کر کے دکھلاؤں گا

    پوچھتے ہو تم میں کب کر کے دکھلاؤں گا جادوگر ہوں کرتب کر کے دکھلاؤں گا تجھ کو لگتا ہے میں پیار سے بیگانہ ہوں حیراں ہوگی جب جب کر کے دکھلاؤں گا چاند بجھے گا تارے پگھلیں گے راتوں کے دیکھے گی تو میں سب کر کے دکھلاؤں گا پیاس بنوں گا یار میں تیرے ہونٹوں کی زخمی میں تیرے لب کر کے ...

    مزید پڑھیے

    شام گھر جائے گی میں کدھر جاؤں گا

    شام گھر جائے گی میں کدھر جاؤں گا آس مر جائے گی میں کدھر جاؤں گا وہ پری ایک دن چھوڑ کر جو مجھے چاند پر جائے گی میں کدھر جاؤں گا تو جدھر جائے گی جاؤں گا میں ادھر تو کدھر جائے گی میں کدھر جاؤں گا زندگی تیری طرح گزرتا ہوں میں تو گزر جائے گی میں کدھر جاؤں گا تیرا گھر ہے ادھر میرا گھر ...

    مزید پڑھیے

    بارش کے گھنگھور حوالے گنتا رہتا ہوں

    بارش کے گھنگھور حوالے گنتا رہتا ہوں لمحہ لمحہ بادل کالے گنتا رہتا ہوں صدیاں گزریں خوابوں کو آنکھوں میں آئے پلکوں پر مکڑی کے جالے گنتا رہتا ہوں اوپر والا منزل مجھ کو دکھلاتا ہے اور میں اپنے پیر کے چھالے گنتا رہتا ہوں تاریکی کی لاشیں گننا کتنا مشکل ہے دن کے آدم خور اجالے گنتا ...

    مزید پڑھیے

    دل میں چلتی ہوئی جنگوں سے نکل آؤں گا

    دل میں چلتی ہوئی جنگوں سے نکل آؤں گا میں ان تاریک سرنگوں سے نکل آؤں گا تو بھی اک روز ترنگوں سے نکل جائے گی میں بھی ان جھوٹی امنگوں سے نکل آؤں گا آج تو کر لے مجھے قید مصور میرے کل میں تصویر کے رنگوں سے نکل آؤں گا چاہے در کتنے ہی کر بند مری جاں مجھ پر میں ترے جسم کے انگوں سے نکل آؤں ...

    مزید پڑھیے

    اتنی بار محبت کرنا کتنا مشکل ہو جاتا ہے

    اتنی بار محبت کرنا کتنا مشکل ہو جاتا ہے انسانوں پہ ہجرت کرنا کتنا مشکل ہو جاتا ہے شب بھر تاروں کو گننے میں کتنی دشواری ہے یار جاگتے رہنا عادت کرنا کتنا مشکل ہو جاتا ہے میرے اندر کی سب راتیں سائے جتنی رہتی ہیں تاریکی سے صحبت کرنا کتنا مشکل ہو جاتا ہے کتنا مشکل ہو جاتا ہے کرنا ...

    مزید پڑھیے

    ترے وصل پہ تیری قربت پہ لعنت

    ترے وصل پہ تیری قربت پہ لعنت جو تجھ سے ہوئی اس محبت پہ لعنت تری پھول سی ساری باتوں پہ تھو تھو تری بھولی بھالی سی صورت پہ لعنت ہر اک خواب امید خواہش پہ تف ہے ہر اک آرزو دل کی حسرت پہ لعنت تجھے دل کی اس نوکری نے دیا کیا فقط درد جا ایسی اجرت پہ لعنت

    مزید پڑھیے

    اب کوئی غم ہی نہیں ہے جو رلائے مجھ کو

    اب کوئی غم ہی نہیں ہے جو رلائے مجھ کو ایسا موسم ہی نہیں ہے جو رلائے مجھ کو زخم میں درد نہیں ہے جو اٹھائے ٹیسیں آنکھ میں نم ہی نہیں ہے جو رلائے مجھ کو چاند ناراض نہیں ہے نہ ستارے ہیں خفا رات برہم ہی نہیں ہے جو رلائے مجھ کو مجھ میں سب کچھ ہی مکمل ہے تو کس بات کا دکھ کچھ کہیں کم ہی ...

    مزید پڑھیے