Akhtar Usman

اختر عثمان

معروف ترین پاکستانی شاعر وں میں شامل۔ غیر روایتی موضوعات کی حامل نظموں کے لیے جانے جاتے ہیں

One of the most well-known Pakistani poets, known for his poems on non-traditional subjects

اختر عثمان کی غزل

    ابھی تو پر بھی نہیں تولتا اڑان کو میں

    ابھی تو پر بھی نہیں تولتا اڑان کو میں بلا جواز کھٹکتا ہوں آسمان کو میں مفاہمت نہ سکھا دشمنوں سے اے سالار تری طرف نہ کہیں موڑ دوں کمان کو میں مری طلب کی کوئی چیز شش جہت میں نہیں ہزار چھان چکا ہوں تری دکان کو میں نہیں قبول مجھے کوئی بھی نئی ہجرت کٹاؤں کیوں کسی بلوے میں خاندان کو ...

    مزید پڑھیے

    اپنے پہلے مکان تک ہو آؤں

    اپنے پہلے مکان تک ہو آؤں میں ذرا آسمان تک ہو آؤں کوئی پیکر پکارتا ہے مجھے سامنے کی چٹان تک ہو آؤں جھڑتا جاتا ہے جسم روز بہ روز کوزہ گر کی دکان تک ہو آؤں سحر تشکیک! اب رہائی دے میں کوئی دم گمان تک ہو آؤں وقت اب دسترس میں ہے اخترؔ اب تو میں جس جہان تک ہو آؤں

    مزید پڑھیے