سالگرہ
کون گستاخ ہے کیا نام ہے کیوں آیا ہے پہرے والو اسے خنجر کی انی سے روکو اپنی بندوقوں کی نالی سے ڈراؤ اس کو اور اس پر جو نہ مانے اسے توپوں کی سلامی دے دو جشن کا دن ہے مری سالگرہ کا دن ہے آج محلوں میں جلیں گے مہ و انجم کے چراغ آج بجھتے ہوئے چہروں کی ضرورت کیا ہے آج مایوس نگاہوں کی ضرورت ...