Ahmad Ziya

احمد ضیا

احمد ضیا کے تمام مواد

8 غزل (Ghazal)

    احساس کی منزل سے گزر جائے گا آخر

    احساس کی منزل سے گزر جائے گا آخر مجھ میں ہے جو انسان وہ مر جائے گا آخر اک دن تو تری راہ میں پتھرائیں گی آنکھیں یہ جسم بھی ریزوں میں بکھر جائے گا آخر اے دوست یہاں عرض ہنر جاں کا زیاں ہے تو گہرے سمندر میں اتر جائے گا آخر میں رنگ سحر تیرے لیے ڈھونڈ کے لاؤں تو شام کے میلے میں کدھر ...

    مزید پڑھیے

    ملا جو دھوپ کا صحرا بدن شجر نہ بنا

    ملا جو دھوپ کا صحرا بدن شجر نہ بنا میں وہ ہوں خود جو کبھی اپنا ہم سفر نہ بنا نگر نگر میں نئی بستیاں بسائی گئیں ہزار چاہا مگر پھر بھی اپنا گھر نہ بنا یہ بات بات ہے دل کی تو پھر جھجک کیسی یہ نقش نقش وفا ہے تو سوچ کر نہ بنا چمکتے دن کے اجالوں سے آشنا ہو کر اندھیری رات میں سائے کو ہم ...

    مزید پڑھیے

    جلتی بجھتی سی رہ گزر جیسے

    جلتی بجھتی سی رہ گزر جیسے زندگی دور کا سفر جیسے اس قدر پرخلوص لہجہ ہے اس سے ملنا ہے عمر بھر جیسے اس محلہ میں اک جواں لڑکی بیچ اخبار میں خبر جیسے ایک مانوس سی صدا گونجی دور یادوں کا اک نگر جیسے

    مزید پڑھیے

    ذرا سکون بھی صحرا کے پیار نے نہ دیا

    ذرا سکون بھی صحرا کے پیار نے نہ دیا مسافروں کو ہوا نے پکارنے نہ دیا تجھے بھی دے نہ سکے چین وہ گلاب کے پھول مجھے بھی اذن تبسم بہار نے نہ دیا نہ جانے کتنے مراحل کے بعد پایا تھا وہ ایک لمحہ جو تو نے گزارنے نہ دیا کہاں گئے وہ جو آباد تھے خرابے میں پتا کسی کا دل بے قرار نے نہ دیا میں ...

    مزید پڑھیے

    ہر قدم پر میرے ارمانوں کا خوں

    ہر قدم پر میرے ارمانوں کا خوں زندگی تیرا کہاں تک ساتھ دوں آندھیوں کی زد میں ہے میرا وجود اور میں دیوار کی تصویر ہوں کون ہو تم اور کہاں سے آئے ہو سوچتا ہوں اپنے سائے سے کہوں رنگ کی دنیا سے میں اکتا گیا پھول رت میں زہر پی کر سو رہوں چاہتا ہوں تم کو خوشبو کی طرح اب کہ میں آواز ہی ...

    مزید پڑھیے

تمام