جلتی بجھتی سی رہ گزر جیسے

جلتی بجھتی سی رہ گزر جیسے
زندگی دور کا سفر جیسے


اس قدر پرخلوص لہجہ ہے
اس سے ملنا ہے عمر بھر جیسے


اس محلہ میں اک جواں لڑکی
بیچ اخبار میں خبر جیسے


ایک مانوس سی صدا گونجی
دور یادوں کا اک نگر جیسے