واپسی
اس نے کہا سن عہد نبھانے کی خاطر مت آنا عہد نبھانے والے اکثر مجبوری یا مہجوری کی تھکن سے لوٹا کرتے ہیں تم جاؤ اور دریا دریا پیاس بجھاؤ جن آنکھوں میں ڈوبو جس دل میں اترو میری طلب آواز نہ دے گی لیکن جب میری چاہت اور مری خواہش کی لو اتنی تیز اور اتنی اونچی ہو جائے جب دل رو دے تب لوٹ ...