ہندوستانی صوفیہ کا ذوق موسیقی
اس غیرت ناہید کی ہرتان ہے دیپکشعلہ سا لپک جائے ہے آواز تو دیکھوساز و آواز اورشاعری کا حسین سنگم کسی بھی حساس انسان کے حسِ لطیف کو بے خود کرسکتا ہے۔ اعضا میں لرزش، جسم میں جنبش، خون میں تپش اور دل میں خلش پیدا کرسکتا ہے۔ ایک ذی شعور کو سرمست کرسکتاہے ایک سرمست کوبدمست کرسکتا ...