اردو ہندی مسئلہ (۲)
شاید ایسے بہت کم لوگ ہیں جو اردو شاعری پڑھتے ہوئے یا سنتے ہوئے اس طرف دھیان دیتے ہوں کہ سانچے میں ڈھلے ہوئے کتنے مصرعے یا کتنے شعر ٹھیٹھ اور خالص ہندی لفظوں سے اور صرف ہندی لفظوں سے تعمیر ہوئے ہیں۔ پچھلے سو برسوں سے کھڑی بولی ہندی میں کویتا کہی جا رہی ہے۔ ہندی کی ان کویتاؤں میں ...