اپنے دل کا حال سنانا کم سے کم

اپنے دل کا حال سنانا کم سے کم
آنکھوں میں آنسو بھی لانا کم سے کم


ملنے والی چیزیں خود مل جاتی ہیں
اپنے دامن کو پھیلانا کم سے کم


دل کے رشتے دھن دولت پر بھاری ہیں
دنیا کے دستور نبھانا کم سے کم


رہزنوں بے شک سے تم لوٹو گھر میرا
پر سپنوں میں سیندھ لگانا کم سے کم


زیادہ جھکنے پر پگڑی گر سکتی ہے
درباروں میں شیش جھکانا کم سے کم


زیادہ سے زیادہ سنانا سب کے من کی
اپنے بارے میں بتلانا کم سے کم