اپنا ہو کر بھی پرایا نظر آیا ہوں میں
اپنا ہو کر بھی پرایا نظر آیا ہوں میں
دیکھ لو کتنا زیادہ نظر آیا ہوں میں
اس نے پہچان لیا پہلی نظر میں مجھ کو
آئنے تیرے علاوہ نظر آیا ہوں میں
کیمرے کی یہ صفائی تو نہیں ہو سکتی
ایک تصویر میں ہنستا نظر آیا ہوں میں
یاد آئی ہے بڑی دیر کے بعد اپنوں کو
نظر آنے کے علاوہ نظر آیا ہوں میں
آدھا سمجھا ہے مجھے ایک جھلک میں اس نے
اس کا مطلب اسے سارا نظر آیا ہوں میں