اندھیری رات میں ہم نے دیے جلائے ہیں
اندھیری رات میں ہم نے دیے جلائے ہیں
چلی ہیں آندھیاں پھر بھی نہ ٹمٹمائے ہیں
ہیں راہ حق کے مسافر ذرا سمجھ لینا
خدائے نور نے رستے ہمیں دکھائے ہیں
زمانہ ہم کو بدل پایا ہی نہیں لیکن
سبق زمانے کو ہم نے بہت سکھائے ہیں
ہمیں مٹانے کی کاوش بھی رائیگاں سمجھو
ہم حق کی راہ سے باطل مٹا کے آئے ہیں