اے میرے اجنبی مینا کماری ناز 07 ستمبر 2020 شیئر کریں تو چلا جائے گا وقت آنسو ہی آنسو میں ڈھل جائے گا وقت آہوں میں میری بدل جائے گا وقت یادوں سے تیری بہل جائے گا جسم لاوے کی صورت پگھل جائے گا ذہن پارے کی صورت پھسل جائے گا تو چلا جائے گا اے میرے اجنبی