رمضان کے آداب کیا ہیں؟

رمضان المبارک مسلمانوں کے لیے اللہ رب العزت کی بہترین عنایت ہے جو شکرگزاری اور تحدیث نعمت کے خصوصی مواقع فراہم کرتا ہے۔ اس ماہ مبارک میں جہاں ہم خود کوشش کرتے ہیں کہ اپنے اعمال صالحہ کو بڑھائیں اور اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کی کوشش کریں وہیں ہماری یہ بھی ذمہ داری ہے کہ ہر حیثیت میں اپنی نئی نسل تک بھی رمضان المبارک کا پیغام منتقل کرنے کی کوشش کریں۔

اس سال چونکہ ماہ رمضان میں ملک کے اکثر تعلیمی ادارے کھلے ہوئے ہیں اور دو سال کے کرونا کے وقفے کے بعد تعلیمی سرگرمیاں اپنے پورے عروج پر ہیں، لہٰذا تعلیمی ادارے میں کلاس روم اور ادارے کی سطح پر رمضان المبارک کی اہمیت وفضیلت کا سکول کے بچوں کے سامنے بیان اور انہیں مختلف سرگرمیوں کے ذریعے رمضان المبارک کے پیغام سے آگاہ کرنے کی کوشش کی جانی چاہیے۔ ذیل میں ہم ایسی چند سرگرمیاں درج کررہے ہیں جن کی مدد سے اساتذہ اور سکول مینجمنٹ یہ ذمہ داری ادا کرسکتےہیں:

متعلقہ عنوانات