آپ کیا مل گئے زندگی مل گئی

آپ کیا مل گئے زندگی مل گئی
جس سے محروم تھا وہ خوشی مل گئی


زندگی میں اندھیرا اندھیرا سا تھا
آپ کو دیکھ کر روشنی مل گئی


معجزہ اک ہوا تم ملے دفعتاً
میرے لب سل گئے خاموشی مل گئی


ان سے پوچھا کہ کیسی گزرتی ہے اب
دیکھا آنکھوں میں ان کی نمی مل گئی


میں نے رب سے کہا دے دے دو گز زمیں
مجھ کو محبوب کی جب گلی مل گئی