آنکھ میری رو رہی ہے

آنکھ میری رو رہی ہے
آج دلہن وہ بنی ہے


زندگی پر میں ہنسا تھا
موت مجھ پر ہنس رہی ہے


اس نے کچھ ایسے پکارا
ہر طرف اب بے خودی ہے


جیتتے ہی جا رہے ہو
عشق ہے بازی نہیں ہے


ایک تیری یاد ہے اب
ایک میری شاعری ہے


درد اے تحریر دیکھو
اولی ثانی نہیں ہے