ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2022: فخر زمان قومی اسکواڈ میں شامل

پاکستان نے لیگ اسپنر عثمان قادر کی جگہ بیٹر فخر زمان کو آئی سی سی مینز ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے 15 رُکنی اسکواڈ کا حصہ بنالیا ہے۔ عثمان قادر بحیثیت ٹریولنگ ریزرو کھلاڑی قوامی اسکواڈ کے ہمراہ آسٹریلیا ہی رہیں گے۔

عثمان قادر قومی اسکواڈ سے کیوں آؤٹ ہوئے؟

عثمان قادر 25 ستمبر کو انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے تھے۔ ان کے دائیں ہاتھ کے انگوٹھے میں ہیرلائن فریکچر کی تشخیص ہوئی تھی۔ وہ 22 اکتوبر تک سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔

PCB Media on Twitter: "Update on Pakistan squad for ICC T20 World CupRead details here ⤵️ https://t.co/kt0TW72ptt / Twitter"

Update on Pakistan squad for ICC T20 World CupRead details here ⤵️ https://t.co/kt0TW72ptt

اس سے قبل فخر زمان ان تین کھلاڑیوں میں شامل تھے جو ریزرو کرکٹر کی حیثیت سے پاکستان کے اسکواڈ میں شامل تھے۔ وہ شاہین آفریدی کے ہمراہ آج ( ہفتے کے روز ) لندن سے برسبین پہنچ جائیں گے۔

پاکستان کو برسبین میں انگلینڈ اور افغانستان کے خلاف بالترتیب 17 اور 19 اکتوبر کو وارم اپ میچز کھیلنے ہیں۔

پاکستان اسکواڈ میں کون کون شامل ہے؟

15 رکنی قومی اسکواڈ:

بابر اعظم (کپتان), شاداب خان (نائب کپتان), آصف علی،فخر زمان،حیدر علی،حارث رؤف، افتخار احمد،خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیر ،نسیم شای،شاہین شاہ آفریدی اور شان مسعود۔

ٹریول ریزرو: محمد حارث، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر

آئی سی سی مینز ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2022 میں پاکستان کے میچز کا شیڈول:

23 اکتوبر-بمقابلہ انڈیا، میلبرن

27اکتوبر-بمقابلہ کوالیفائر، پرتھ

30 اکتوبر-بمقابلہ کوالیفائر، پرتھ

3نومبر-بمقابلہ جنوبی افریقہ ، سڈنی

6 نومبر-بنگلہ دیشں، ایڈیلیڈ 

یاد رہے کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2022 کا باقاعدہ آغاز اتوار (16 اکتوبر 2022) ہورہا ہے۔

متعلقہ عنوانات