چوبیس اکتوبر 2021 کے چند اہم مقابلے

چوبیس اکتوبر سے پہلے جو کام نپٹانا ہو ،اسے نپٹا  لیجیے۔پھریہ  نہ کہیے گا  کہ ایکشن اور انٹرٹینمنٹ سے بھرپور د مِس   ہوگیا۔۔۔ بڑے بڑے مقابلے اس دن آرہے ہیں اور شائد ٹائمنگ  ، یعنی ان مقابلوں کے اوقات میں بھی تصادم  ہوگا۔۔ باتوں کو مختصر کرتے ہوئے سیدھے مدعا  پر آتے ہیں۔۔

Real Madrid  Vs  FC Barcelona

7:15 PM

یقیناً سب سے بڑا مقابلہ ایل کلاسیکو (El Clasico) ہے۔۔۔ایل کلاسیکو ایک مقابلہ نہیں ، بلکہ برانڈ ہے۔۔۔بڑے بڑے کھلاڑی آئے اور چلے گئے لیکِن اِس میچ کی ہائپ (Hype)ختم نہ ہوسکی۔ البتہ رونالڈو میسی دور میں یہ مقابلہ ایک نئے ہی لیول پر پہنچ گیا تھا۔۔۔ ریئل میڈرڈ ، بارسلونا کے گھر میں 90 ہزار کے قریب تماشائیوں کے سامنے میدان میں اترے گی۔۔

Manchester United Vs Liverpool

8:30

مجھ سمیت بہت سے مداحوں کو یہی لگتا تھا کہ انگلش فٹ بال کی سب سےبڑی  Rivalry  مانچسٹر کلبز کے مابین  ہے لیکن انگلش فٹ بال کی  " گھسن مکے" والی اور روائیتی حریف  والی سب سے بڑی رقابت و عداوت ،  مانچسٹر یونائٹڈ اور لیورپول کی ٹیموں کے درمیان ہے۔۔۔ تاریخی میچ ہے اور بہت ساری یادیں اِس میچ سے وابستہ ہیں۔۔۔

Pakistan Vs India

7:00

کبھی یہ سپورٹس اور کرکٹ کا سب سے بڑا میچ ہوا کرتا تھا۔۔۔ بچپن پاک بھارت میچز دیکھتے ہی گزرا۔۔۔ تب دونوں طرف برابر کی ٹیمیں ہوا کرتی تھیں۔۔ سنسنی خیز مقابلےہوتےتھے۔۔ انفرادی خصوصیات میں پاکستان کے پاس انڈیا سے زیادہ اچھے کھلاڑی ہوا کرتے تھے۔ بہرحال انڈیا ایک سسٹم کے تحت چلا اور آج انڈیا کے پاس  نسبتاً زیادہ مضبوط  اور قابلِ اعتما د کھلاڑی موجود ہیں۔۔۔ پاکستان نفسیاتی طور پر انڈیا سے ہار جاتا ہے۔۔۔پریشر نہیں لے پاتا۔۔ پچھلے آٹھ دس سالوں میں ہم انڈیا سے جب بھی جیتے ، بہترین انفرادی کارکردگی نے ان فتوحات میں اہم کردار ادا کیا۔۔۔ مصباح الحق کے دور میں ہم بیماروں کی طرح انڈیا کے خلاف کھیلتے تھے۔۔ میچ شروع ہونے کے پہلے ہی لمحات میں کھلاڑیوں کی باڈی لینگویج سے پتا چل جاتا تھا کہ ہم میچ ہار جائینگے۔۔ مجھے اُمید ہے کہ یہ والی نسل پچھلی نسل سے ذہنی طور پر ذیادہ مضبوط ثابت ہو گی  اور جی جان سے مقابلہ کرے گی۔۔۔ ہماری دعائیں  اور نیک تمنّائیں پاکستان ٹیم کے ساتھ ہیں۔۔ ہماری اُمیدوں کے محور بابر اعظم ،محمد رضوان ، سرفراز احمد ، شعیب ملک اور شاہین آفریدی  ہونگے۔

باقی 2 میچز بھی فرانس اور اٹلی کی لیگز کے سب سے بڑے میچ ہیں۔۔ لیکن مجھ سمیت زیادہ تر شائقین، صرف  پہلے 3 میچز پر ہی اکتفا کریں گے۔

 

متعلقہ عنوانات