زمین اور پاؤں
جب گزر جائے ایک خواب
اور رہ جائے ایک تلچھٹ
پیٹ بھرتا ہے
جب درختوں پر روٹی نہیں اگتی
دھول اور دھوپ
خالی کرتے ہیں جسم
رہ جاتی ہے
ایک سانس
جو ملاتی ہے پاؤں زمین سے
جب گزر جائے
ایک دن
اور رہ جائے ایک رات
بے مزہ اور کسیلی
باقی کچھ نہیں رہتا
صرف زمین اور پاؤں
میز پر رکھے ہاتھ