یہ سلسلۂ زلف تجسس ہے دراز

یہ سلسلۂ زلف تجسس ہے دراز
انجام کہاں سے؟ کہ ابھی ہے آغاز
تشکیک کے ہونے میں کوئی حرج نہیں
لیکن نہ یہ 'انکار' کا ہو جائے جواز