امنگ
سب کو ہے چین سا
سب کو ہے آسرا
میں ہوں چھوٹا تو کیا
آتی ہے جب کلی
بنتی ہے پھول بھی
میں چھوٹا تو کیا
ننھی سی بوند سے
کتنے دریا بہے
میں ہوں چھوٹا تو کیا
ہلکی ہلکی پھوار
لاتی ہے کیا بہار
میں ہوں چھوٹا تو کیا
ایک چیونٹی ارے
اور ہاتھی مرے
میں ہوں چھوٹا تو کیا
اک گلہری اٹھے
ٹکڑے پتھر کرے
میں ہوں چھوٹا تو کیا