تارے

ہیں کتنے پیارے
سارے کے سارے
یہ شوخ تارے
ہرگز نہیں ہیں
قسمت کے مارے
یہ شوخ تارے
کرتے ہیں دیکھو
کیا کیا اشارے
یہ شوخ تارے
کھیلو تو ہوں گے
ساتھی تمہارے
یہ شوخ تارے