الٹی میٹم شہباز حسین 07 ستمبر 2020 شیئر کریں چلو چیزیں سنبھالو سب قلم کاغذ کتابیں حرف لمحے خواب تعبیریں تمہارے قہقہے آنسو تبسم سسکیاں آہیں خموشی چیخ حیرت اور اس میں ڈوبتی راہیں چلو جلدی سمیٹو سب تمہارے خاک میں ملنے کا موسم آن پہنچا ہے