مجذوب

دریا جنگل
جھیل سمندر
برکھا رت اور
ساون بھادوں
سب کچھ میرے اندر ہے
باہر کی دنیا کے منظر سے
کیا لینا دینا میرا
میں تو اپنے اندر سے ہی
باتیں کرتا رہتا ہوں
نظمیں لکھتا رہتا ہوں