تو نے اے انقلاب کیا خلق کیا

تو نے اے انقلاب کیا خلق کیا
الٹا ہوا جو نکتہ نیا خلق کیا
جب کہتا تھا بندوں کا خدا خالق ہے
اب کہتا ہے بندوں نے خدا خلق کیا