تو مری جستجو مسلسل ہے
تو مری جستجو مسلسل ہے
شامل گفتگو مسلسل ہے
مجھ پہ طاری خمار کی گھڑیاں
تو مرے روبرو مسلسل ہے
ذرہ ذرہ گواہی دیتا ہے
جا بجا تو ہی تو مسلسل ہے
عشق مجھ کو اڑائے پھرتا ہے
چاکری کو بہ کو مسلسل ہے
اک معطر فضا رچی مجھ میں
بس گیا مجھ میں تو مسلسل ہے
وجد طاری عروسہؔ سانسوں پر
شش جہت ہو ہی ہو مسلسل ہے