طلوع شب گوپال متل 07 ستمبر 2020 شیئر کریں نہ فلک پر کوئی تارا نہ زمیں پر جگنو جو کرن نور کی ہے مات ہوئی جاتی ہے کارگر یورش ظلمات ہوئی ہے کتنی کیا ہمیشہ کے لیے رات ہوئی جاتی ہے