تنہائی محمد علوی 07 ستمبر 2020 شیئر کریں کچھ دنوں سے اک چڑیا چپ اداس گم سم سی شام ہوتے آتی ہے گھر میں ایک فوٹو پر آ کے بیٹھ جاتی ہے اس سمے گھڑی میری ٹھیک چھ بجاتی ہے کچھ ہی دیر میں چڑیا شام کے دھندلکے میں ڈوب ڈوب جاتی ہے اور گھر کا دروازہ رات کھٹکھٹاتی ہے