قبر میں محمد علوی 07 ستمبر 2020 شیئر کریں میرے جسم پر رینگتی چونٹیوں کے علاوہ یہاں کوئی ہے کوئی بھی تو نہیں ہے مگر ایک آواز آتی ہے مجھ سے کوئی پوچھتا ہے بتا تیرا رب کون ہے کون ہے؟ کون ہے اور میں سوچتا ہوں اگر میرا رب کوئی ہے تو اسے میرے مرنے کا غم کیوں نہیں ہے!