خلل

حوض میں
بے حرکت
پانی کی سطح پر
ایک مینڈک
پاؤں لمبائے
آرام سے
اونگھ رہا ہے!
ابھی کوئی
وضو کرنے آئے گا
اور
پانی میں
ہلچل مچائے گا!!