تلاش محمد علوی 07 ستمبر 2020 شیئر کریں ایک آنکھ تھی آدھے لب تھے اور اک چوٹی لمبی سی ایک کان میں چمک رہی تھی چاند سی بالی پڑی ہوئی ایک حنائی ہاتھ تھا جس میں لال کانچ کی چوڑی تھی ایک گلی میں دروازے سے جھانک رہی تھی اک لڑکی جانے کون گلی تھی اب میں چھان رہا ہوں گلی گلی