یوکرائن

روس یوکرین جنگ: مغرب اپنے دوہرے معیارات کب تک چھپاپائے گا؟

  • معتصم اے دلول

کیوں یوکرائنی جو روسی افواج کا مقابلہ کر رہے ہیں، مغرب اور امریکہ کے ہیرو ہیں جبکہ اسی عمل کی وجہ سے تو فلسطینی دہشتگرد قرار دیے جاتے ہیں۔ کیوں یہ ممالک آج روس کے مقابلے کے لیے جدید اور جنگ کا پانسا بدل دینے والے ہتھیار بھیج رہے ہیں جبکہ فلسطین میں تو انہوں نے اس قسم کے ہتھیار اقابض اسرائیلی افواج کی امداد کے لیے بھیجے تھے۔

مزید پڑھیے

یوکرائن سمیت دیگر تنازعات میں خسارے میں کون ہے؟

  • فرقان احمد

آج تک کوئی ایسا ماڈل ایجاد نہیں ہوا جس سے تنازعات پیدا کر کے عام عوام کا بھلا کیا جا سکے۔ جنگ چھڑتی ہے تو یہ کسی بھی صورتحال میں نیٹ لوزر ہی ہوتے ہیں۔ فائدہ کوئی اور اٹھاتا ہے۔ جنگ روکنے کے لیے ان فائدہ اٹھانے والوں کو لگام ڈالنا ہو گی۔ لیکن سوال یہ ہے کہ بلی کے گلے میں گھنٹی باندھے گا کون؟

مزید پڑھیے

روس یوکرین جنگ سے عالمی معیشت کو کیا خطرات لاحق ہیں؟

  • جیڈ گراہم

جنگ شروع ہوتے ہی دنیا بھر کے بڑے معاشی اشاریےجمعرات کی صبح ہی گر کر گزشتہ کئی مہینوں میں اپنی کم ترین سطح پر آگئے ، جمعہ کو ان اشاریوں میں البتہ کچھ بہتری نظر آئی ہے لیکن اس کے باوجود امریکہ اور عالمی معیشتوں کے لیے سنگین خطرات بدستور موجود ہیں۔ مثال کے طور پر اگر اور کچھ نہیں تو، یوکرین پر ایک طویل حملہ تیل کی قیمتوں میں ایک ہوش ربا اضافہ کر سکتا ہے کیونکہ روس کی طرف سے دنیا کو کچھ ناگزیر سپلائی کو روکنے کے زیادہ امکانات ہیں ۔

مزید پڑھیے

کیا روس واقعی یوکرائن پر قبضہ کرنا چاہتا ہے؟

یوکرائن میں بڑے پیمانے پر جنگ روس کے عالمی سیاست کے کھیل میں سخت طاقت استعمال کرنے کے انداز سے مطابقت نہیں کھاتی۔ جارجیا، شام، لبیا اور بڑی حد تک یوکرائن کی مثالیں اس بات کی غماز ہیں کہ روس ہمیشہ وہ پالیسی اپناتا ہے جو کم خرچ ہو۔ ہر موقعے پر روسی حکومت کو زمینی خطرات کا پوری طرح ادراک ہوتا ہے۔ اس نے ہمیشہ خاصی احتیاط کے ساتھ مالی منافعے کا تجزیہ کیا ہے اور ہمیشہ سخت طاقت کے استعمال کے اہداف محدود اور واضح رکھے ہیں۔

مزید پڑھیے

روس اور یوکرائن تنازع میں جرمنی کیسے پھنس گیا ہے؟

  • فرقان احمد

یورپ اس وقت اپنی گیس کی ضروریات کا تقریباً چالیس فیصد روس سے حاصل کرتا ہے۔ لیکن جب یہ بات جرمنی پر آتی ہے تو یہ عدد پچاس فیصد سے تجاوز کر جاتا ہے۔ جرمنی نیٹو کا ممبر ہے اور امریکی اتحادی ہے۔ لیکن اگر اس اتحاد میں ہونے کا حق ادا کرنے کی کوشش بھی کرتا ہے تو بہت زور سے پیٹ پر ٹانگ پڑتی ہے۔ کیونکہ میاں روس ایک منٹ نہیں لگائیں گے جرمنی کی طرف آتی پائپ لائن کی گیس خالی کرنےمیں

مزید پڑھیے