نوجوان

پاکستان میں نوجوانوں میں ای- سگریٹ(ویپنگ) کا رجحان کیوں بڑھ رہا ہے؟

  • محمد کامران خالد
الیکٹرانک سگریٹ

پاکستان میں نوجوانوں میں سگریٹ نوشی کی جدید شکل آئس ڈرگ، ای سگریٹ اور ویپنگ کا رجحان تیزی سے کیوں بڑھ رہا ہے؟ کیا واقعی ای سگریٹ یا ویپنگ محفوظ "عیاشی" ہے؟ مارکیٹ میں ویپ ڈیوائسز تک رسائی آسان۔۔۔۔

مزید پڑھیے

سوشل میڈیا ہمارے ہارمونزکو کیسے متاثر کررہا ہے؟

  • سعید عباس سعید

سوشل میڈیا ہمارے اعصاب پر سوار ہوچکا ہے۔ایسا لگتا ہے جیسے نوجوان سوشل میڈیا کی لت میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ ہر وقت موبائل کی دنیا میں مگن رہنا ہمارے جسمانی نظام کو متاثر کررہا ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ سوشل میڈیا ہمارے ہارمونز کو بھی بری طرح متاثر کررہا ہے؟ سوشل میڈیا کے غیرضروری استعمال سے "ڈوپومین نیشن" وجود میں آرہی ہے؟ یہ ڈوپومین کیا ہے اور یہ ہمارے ہارمونز کو کیسے متاثر کرتا ہے؟

مزید پڑھیے

آج کا نوجوان مذہب بیزار کیوں ہے؟ کیا اسلام کی دعوت کمزور ہاتھوں میں ہے

  • سعید عباس سعید

آخر کیا وجہ ہے کہ الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا کے اس ابلاغی دور میں سانس لینے والی یہ انتہائی باخبر نسل ، مذہب کے سادہ سے اصول اور تعلیمات سمجھنے سے قاصر ہے؟ مذہب بیزاری کی اس شدید لہر کا ذمہ دار آخر کون ہے ؟کیوں اسلام کے واضح اور پُرحکمت احکامات جنہوں نے عرب کے انتہائی انحطاط پذیر معاشرے سے تعلق رکھنے والے صحرا نشینوں کی کایا پلٹ دی تھی ۔۔۔ان کو یہ بہترین آئی کیو لیول کی حامل نسل صحیح طور پر سمجھنے میں ناکام نظر آتی ہے ؟

مزید پڑھیے

عدم اعتماد، اعتماد کا بحران اور کامل اعتماد!

  • محمد عامر شہزاد

فی الوقت جو صورت حال ملک میں جاری ہے، وہ عوام بالخصوص نوجوانوں کو، جو ملک کا مستقبل ہیں، سیاسی عمل سے دلبرداشتہ اور مایوس کرنے کا باعث بن رہی ہے اوراس مایوسی و نومیدی کا نتیجہ خدانخواستہ کسی غیر جمہوری انقلاب کی حمایت کرنے یا ذہنی طور پر اس کے لیے تیار رہنے کی صورت میں بھی نکل سکتا ہے۔

مزید پڑھیے

نوجوانوں میں سوشل میڈیا کا بےمحابا استعمال: کیا کوئی حل ہے؟

  • محمد عامر شہزاد

اعداد و شمار حیران کن بھی ہیں اور اس سے بڑھ کر تکلیف دہ بھی۔ بچوں اور نوجوانوں میں سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے استعمال سے دنیا بھر کے والدین پریشان ہیں۔ حال ہی میں امریکہ میں جمع کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ٹین ایجرز یعنی 13 سے 19 سال تک کے نوجوانوں میں روزانہ سکرین کو دیے گئے وقت کی اوسط 9 گھنٹے آرہی ہے۔ یہ روزانہ کی کسی فل ٹائم نوکری کو دیے گئے وقت ، یعنی آٹھ گھنٹے ، سے بھی زیادہ ہے۔

مزید پڑھیے

نوجوانوں کے لیے خوب صورت ڈرامہ: از خواب گراں خیز

  • فرقان احمد

سٹیج پر شاہی لباس پہنے دو کردار داخل ہوتے ہیں۔ دونوں کردار مسلمانوں کے عروج کی عملی تصویر لگ رہے ہیں۔ پروقار چال، سینہ چوڑا، پر اعتماد اور چہرے پر سنجیدگی کے تاثرات۔ دونوں کرداروں کے بائیں ہاتھ میں تلوار اور سیدھے ہاتھ میں کتاب ہے۔ دونوں کردار ایک دفعہ اکٹھے کتاب لہراتے ہیں اور پھر آپس میں تلواریں ٹکراتے ہیں۔ پھر سٹیج کے درمیان میں آ کر کتاب اور تلوار بلند کرکے اکٹھے اس طرح کھڑے ہو جاتے ہیں کہ جیسے دونوں میں بہت اتحاد ہے۔

مزید پڑھیے