شکست نسیم سحر 07 ستمبر 2020 شیئر کریں اس نے یہ سوچ کے توڑا تھا مرا دل کہ مرے دل میں کوئی عکس ہی اس کا نہ رہے اب یہ عالم ہے کہ جتنے بھی ہیں دل کے ٹکڑے عکس اتنے ہی مرے دل میں ہیں شامل اس کے