شعر تو بعد میں کہا میں نے
شعر تو بعد میں کہا میں نے
پہلے سوچا تھا قافیہ میں نے
یہ نہیں کہ جلن ہوئی مجھ کو
بس تری خوشیوں کو سہا میں نے
عمر بھر ٹھوکریں جدھر کھائیں
پھر وہی راستہ چنا میں نے
گیٹ سے رشتے لوٹ جاتے ہیں
پال کے رکھی ہے انا میں نے