شعر سے پہلے شراب شعر کے بعد بھی شراب
شعر سے پہلے شراب شعر کے بعد بھی شراب
ایک مشاعرے میں مجازجب اپنی نیم بیہوشی کے عالم میں بھی اپنی نظم
بول ری او دھرتی بول
راج سنگھاسن ڈانواں ڈول
بڑی کامیابی کے ساتھ پڑھ چکے تو ہنس راج رہبر نے چھیڑتے ہوئے کہا۔
’’مجاز بھائی! کیا یہ نظم تم نے شراب پی کر کہی تھی...؟‘‘
’’بلکہ کہنے کے بعد بھی پی لی تھی ۔‘‘مجازؔ نے ترکی بہ ترکی جواب دیا۔