شراب سے توبہ
جگر مرادآبادی نے نہایت ہمدردانہ انداز میں شراب کی خرابیاں بیان کرتے ہوئے مجاز سے کہا۔’’مجازشراب واقعی خانہ خراب ہے ۔خم کے خم لنڈھانے کے بعد انجام کار مجھے توبہ ہی کرنی پڑی۔ میں تو دعا کرتا ہوں کہ خدا تمہیں توفیق دے کہ تم بھی میری طرح توبہ کرسکو۔‘‘
مجازیہ سن کر نہایت معصومیت سے کہنے لگے
’’جگرصاحب !آپ نے تو ایک بار توبہ کی لیکن میں سینکڑوں بار توبہ کرچکا ہوں۔‘‘