سام سنگ کے نئے فون نے دنیا بھر میں دھوم مچا دی۔

Samsung galaxy S22 پاکستان میں تیزی سے مقبولیت پا رہا ہے لیکن اس کی وجہ کیا ہے؟ سام سنگ موبائل فونز کا وہ  برانڈ ہے جو کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ سام سنگ سیریز دیگر تمام فلیگ شِپ فونز سے ہمیشہ آگے تھی، اس لیے نہیں کہ یہ بہترین فون تھا، بلکہ اس لیے کہ یہ واحد اسٹائلس والا تھا جس نے اپنے صارفین کو درحقیقت فائدہ پہنچایا۔

Samsung galaxy s22ایک انتہائی پتلا اور سَلم سا فون ہے ۔یہ پچھلی تمام تر سیریز سے بہترین مانا جا رہا ہے۔ کافی مینیمل سا سلیک سٹائلش فون جسے خریدنے پر آپ کو انتہائی پتلا خوبصورت بلیک ڈیزائن کا حامل فون ملتا ہے۔ اس کا چارجنگ پورٹل  C ٹائپ  ہے۔ ویسے آج کل ڈائٹنگ کا زمانہ ہے zero is the new one اس لیے اس کا ڈیزائن آپ کو یہی یاد دلائےگا۔حلاں کہ یہ تھوڑا پرانے فونز سے ملتا جلتا ہے لیکن  خاص بات اِس فون کی یہ ہے کہ  اِس کی  gallery کے اندر پکسل   فیچرز  بھی موجود  ہیں جو بہت زیادہ ایڈوانس فیچر ہےاور اسے تمام دوسرے موبائل فونزسے منفرد بھی بناتا ہے۔اس بار اسے کامپکٹ فون قرار دیا جا رہا ہے جو  کہ لوگوں میں بہت زیادہ ایکسائٹمنٹ کا باعث  بنتی جا رہی  ہے۔اس کے باکس میں آپ کو پیپر گائیڈ اور کچھ دوسرے اہم پیپر ز ملتے ہیں جو اس کے صحیح اور بہترین استعمال میں آپ کی مدد کرتے ہیں۔اٹھانے پر یہ فون انتہائی ہلکے اور چھوٹے محسوس ہوتے ہیں جو انتہائی آرام دہ محسوس ہوتا ہے۔اگر آپ چھوٹے فونز لینا پسند کرتے ہیں تو یہ بہترین چوائس ثابت ہو سکتے ہیں۔میٹ فینش فونز ہیں اور گلاس کوٹ کور ہےجو اسے زیادہ پائیدار بنادیتا ہے۔کیمرہ پینل اوپر الگ سے نکلے ہوئے دکھائی دیتا ہے اور سائڈزکا فریم armor aluminum سے بنا ہے۔ایک بہت مزہ کی بات جو اس کے استعمال کو اور آسان بناتی ہے وہ یہ کہ فون کے سیدھے ہاتھ پر آپکو پاور بٹن ملتا ہے اور اس کے نیچےvolume کے بٹن بھی ملتے ہیں جو بہترین بات ہے کیونکہ آپ ایک ہی ہاتھ سے تینوں بٹنز استعمال کرسکتے ہیں۔اسکی لیفٹ سائیڈ بلکل پلین رکھی گئی ہے۔ایک انوکھی بات اس فون کی یہ ہے کہ اس  فون میں موجود volume بٹن کی فریم اور پاور بٹن کی فریم ریسائیکل بوٹل کے پلاسٹک اور فیشینگ  نیٹ سے بنائی گئی ہےجو eco friendly بھی ہے۔اس کے نیچے کی سائیڈ پر ہمیں سپیکرز،type C port اور سم ٹرے ملتی ہے جو dual sim ہے۔Samsung galaxy s22 ہمیں دو منفرد رنگوں میں مل جاتا ہے۔بلیک اور وائیٹ۔اب کچھ خاص باتیں اس فون سے متعلق کے اس کے فون کہ،

٭سپیکرزایسے لگائے گئے ہیں جو ہاتھ میں اٹھا کر گیمنگ کرتے وقت آواز بلاک نہیں کرتے جس سےآپ کے گیمنگ کا مزہ خراب نہیں ہونے دیتے۔

٭اس کے پوری طرح یکساں بیزلز ہیں جو اس کے فرنٹ کو انتہائی خوبصورت بناتا ہےاور ہیڈ اور چِن دونوں ہی طرف سے فریم ایک جیسی دکھائی دیتی ہے۔

٭جہاں تک پائیداری کی بات ہی ان فونز میں Gorilla glass victus plus استعمال کیا گیا ہےجوانھیں طویل عرصے تک بنا کیس کے استعمال کرنے کے لیے معاون بناتا ہے جو اس کے صافین کے لیے کسے نعمت سے کم نہ ہوگا۔

٭ایک اور سیکیوریٹی بونس یہ بھی ہے کہ یہاں پر ہمیں ultra sonic fingerprintملتا ہے جو بہت بہترین سیکیوریٹی سسٹم ہے جو بہت بھروسہ مند اور کار آمد ہے۔

٭اگر آپ بہت زیادہ content consumer ہیں تو یہ فون آپ کو اپنی فلیٹ سکرین اور یکساں بیزلزکی وجہ سے بہترین ویو دیتا ہے۔

 پاکستان میں Samsung s22 کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ فون پاکستانی صارفین میں تیزی سے مقبولیت پا رہا ہےاور اس کے نئے فیچرز آپ کے استعمال کو آسان بناتے ہیں۔

 Samsung s22کی بیٹری کی زندگی کافی بہتر حد تک زیادہ رہتی ہے۔ S22 الٹرا کا چارجر بنسبت دوسرے چارجرز کے درمیان 40 گھنٹے سے زیادہ رہتا ہے، بشمول G5 پر تین گھنٹےتک کا وقت کھینچ سکتا ہے، اسکرین کے ساتھ FHD+ ریزولوشن پر سیٹ کیا جاتا ہے اور 6.5 گھنٹے سے زیادہ فعال طور پر مختلف چیپ ایپس کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے، کیمرہ، گوگل کروم، Spotify، 2.5 گھنٹے Netflix اور دیر پا گیمنگ کے لیے بھی بہترین ثابت ہوتا ہے۔

اب اگر ہم پاکستان میں اس فون کی مقبولیت پر چرچا کریں تو ابھی تک سام سنگ ایک ایسا برانڈ ہے جو پاکستان میں موبائل صارفین کیااولین پسند ہے۔

Samsung Galaxy S22 اینڈرائیڈ سسٹم  پر مبنی اسمارٹ فونز کی ایک ایسی  سیریز ہے جسے Samsung Electronics نے اپنی Galaxy S سیریز کے حصے کے طور پر ڈیزائن، ، تیار، اور مارکیٹ کیا ہے۔ 9 فروری 2022 کو سام سنگ کے Galaxy Unpacked ایونٹ میں نقاب کشائی کی گئی، یہ سیریز Galaxy S21 سیریز اور Galaxy Note 20 سیریز کے جانشین کے طور پر کام کرتی ہے۔اس کی نقاب کشائی کے فورا بعد ہی اس کی  بڑھتی ہوئی شہرت پاکستان تک بھی پہنچ  گئی  اور ہی فون بڑی تیزی کی ساتھ بکنے لگے۔

روزانہ کی بنیاد پر فونز مارکیٹ میں آتے ہیں اور بکتے ہیں اور آئے دن نت نئے فیچرز متعارف کروائے جاتے ہیں ہی فون بھی ایسے ہی ایک سلسلہ کاحصہ ہےاوردنیا بھر میں اپنا نام بنا رہا ہے۔