سماعت آپ کی آہٹ پہ آ کر ٹوٹ جاتی ہے
سماعت آپ کی آہٹ پہ آ کر ٹوٹ جاتی ہے
کہ یہ وہ ناؤ ہے جو تٹ پہ آ کر ٹوٹ جاتی ہے
تجھے ہاتھوں سے چھونے کی ضرورت ہی نہیں پڑتی
ہوس میری تری چوکھٹ پہ آ کر ٹوٹ جاتی ہے
نظر میری ترے ماتھے کی سلوٹ پہ ہی رہتی ہے
خوشی میری اسی سلوٹ پہ آ کر ٹوٹ جاتی ہے