سعیٔ رائیگاں
نڈھال ہو کر
اداس لہجے میں
چاند سورج یہ کہہ رہے تھے
نہ جانے کب سے
ہم اس جہاں میں
اجالے برسا رہے ہیں لیکن
فصیل ظلمت
ہنوز قائم ہے اس زمیں پر
پھر اس نتیجے پہ دونوں پہنچے کہ
ذہن انساں کے طاق پر
جب تلک نہ ہوگا
چراغ روشن
ہماری کوشش کا ماحصل تو
صفر ہی ہوگا