نوائے وقت

پتنگ اڑانے
میں گھر سے نکلا
تو اک ضعیف آدمی نے
ناراضگی کے لہجے میں
مجھ کو ٹوکا کہ
اس فضا میں
نہ اڑ سکے گی پتنگ تیری
ہر ایک جانب
سیاہ بادل ہیں آسماں پر
نہ جانے کب
ایک تیز بارش
کی زد میں آ کر
پتنگ تیری جو بھیگ جائے
تو ہو کے بے جان
جسم اس کا
زمیں پہ ٹپکے
ذرا توقف کے بعد اس نے
یہ رائے بھی دی


پتنگ بازی کا شوق
ایسا ہی ہے تجھے تو
پتنگ اڑانے سے پہلے
اپنی پتنگ کے جسم ناتواں کو
ضرور واٹر پروف کر لے