صدمہ
وہ سولہ بہاروں کے بعد
دوبارہ ملا ہے
تو کیا ہے
کہ مختار کو دیکھ کر
میری آنکھوں میں
حیرت کے آثار پیدا ہوئے
میرا دل بجھ گیا ہے
وہ عیار
یاروں کا یار
اپنا لہجہ اسی طرح سے نرم ریز
اور نظر تیز رکھے
مگر
اس سے کس نے کہا تھا
کہ خوشبو، شراب اور عورت سے
پرہیز رکھے۔۔۔۔۔۔