مرتا لمحہ

اس لمحے کی ہمراہی محسوس کرو
اس سے تمہارا بس اتنا ہی رشتہ ہے
اس کی راہ کا اک بے مصرف پتھر ہو
اس کا دل کونپل کی طرح ملایم ہے
اس دنیا اور اس کے دکھوں کے بارے میں
جب کوئی بات سنے گا کمھلا جائے گا
خاموشی سے اس کے سائے سائے چلو
اور اگر کوئی بات ہی اس سے کرنی ہے
آنے والے اچھے دنوں کی بات کرو