سب کچھ ہو سکتا ہے

سفید چنبیلی کی ہری شاخوں پر
سیاہ گلاب کھل سکتا ہے
ستارے رات کی اونگھتی سیڑھیوں سے
چھلانگ لگا کر زمین پر آ سکتے ہیں
چاند اور سورج کسی آسمانی پل میں
ملاقات پر متفق ہو سکتے ہیں
مکڑی اپنے جالے میں
انسان کو پھانس سکتی ہے
سمندر دریا کے قدموں میں گر سکتا ہے
درختوں پر ہیرے اگ سکتے ہیں
زمین اور آسمان سب سے نظر بچا کر
ایک دوسرے کو چھو سکتے ہیں
دیوار چل سکتی ہے
پتھر بول سکتے ہیں
یہاں تک کہ اس کائنات میں
کچھ بھی ہو سکتا ہے
مگر تم خواب میں بھی
میرے نہیں ہو سکتے