سانس کی برسات میری زندگی

سانس کی برسات میری زندگی
دھوپ ہے نہ رات میری زندگی


بندگی کے واسطے مختص ہوئے
ہیں وہی لمحات میری زندگی


آتے جاتے موسموں کی دھڑکنیں
عالمی خدمات میری زندگی


دیکھیے خود آپ کے منظر تلک
اپنے محسوسات میری زندگی


روشنی خوشبو ہوا خوشترؔ فضا
پیار کی سوغات میری زندگی