رخصت ہوتے وقت ندا فاضلی 07 ستمبر 2020 شیئر کریں رخصت ہوتے وقت اس نے کچھ نہیں کہا لیکن ایئرپورٹ پر اٹیچی کھولتے ہوئے میں نے دیکھا میرے کپڑے کے نیچے اس نے اپنے دونوں بچوں کی تصویر چھپا دی ہے تعجب ہے چھوٹی بہن ہو کر بھی اس نے مجھے ماں کی طرح دعا دی ہے