نقابیں ندا فاضلی 07 ستمبر 2020 شیئر کریں نیلی پیلی ہری گلابی میں نے سب رنگین نقابیں اپنی جیبوں میں بھر لی ہیں اب میرا چہرہ ننگا ہے بالکل ننگا اب! میرے ساتھی ہی مجھ پر پگ پگ پتھر پھینک رہے ہیں شاید وہ میرے چہرے میں اپنا چہرہ دیکھ رہے ہیں