ریزہ ریزہ اکائیاں

ریزہ ریزہ اکائیاں
وہ ایک شے
جس سے اپنا رشتہ جڑا ہوا ہے
وہ ایک شے
جو ہماری اس کی
ہر ایک کی ہڈیوں میں پنہاں
لہو لہو میں بسی ہوئی ہے
وہ شے ازل سے
جو اپنی مجلس میں جی سکی ہے
نہ ٹوٹتی ہے نہ مر رہی ہے
وہ ایک شے بے پناہ سی ہے
وہ تنگ و تاریک سی گپھائیں
ابھی ابھی ایک لمحہ میں جو سونی سونی سی ہو گئی تھیں
کچھ اور تاریک ہو گئی ہیں


ریزہ ریزہ ہو کر
دسوں دشاؤں میں
جی رہی ہیں