رہرو راہ خرابات چمن

رہرو راہ خرابات چمن
تو سوار شوق سلطانی میں فن


تیشۂ عزم جواں دامن میں رکھ
آ کے پھر اک بار ہو جا کوہ کن


کوئی سایہ زندگی کا گر ملے
چاک گل ہو کر پہن لینا کفن


کس نے دی ہے اس کے ہاتھوں میں عناں
بانٹتا ہے شہر میں مغرب کا دھن


جس میں تھی تہہ داریٔ منصوریت
وہ انا الحق کا کہاں ہے بانکپن


آ اٹھا پھر ساغر و مینا چلیں
پھر سے ہو جائے وہ پہلے سا سخن