راستہ میں اک نیا منظر نظر آیا تو کیا

راستہ میں اک نیا منظر نظر آیا تو کیا
ساتھ چلنے اپنے کوئی ہم سفر آیا تو کیا


کون سلجھا پائے گا عشق و جنوں کی گتھیاں
اہل دل آیا تو کیا اہل نظر آیا تو کیا


وقف جب ہم نے کیا خود کو خدا کی راہ میں
اپنے ہاتھوں میں لئے وہ سیم و زر آیا تو کیا


بخشے جائیں گے غلامان نبی روز جزا
واں فرشتہ کوئی فرد جرم گر لایا تو کیا


جادۂ حق پر رہیں گے گامزن ہم تو نشاطؔ
راہ میں بہکانے ہم کو راہبر آیا تو کیا