قومی زبان

صنم کے دیکھ کر لب اور دہن سرخ

صنم کے دیکھ کر لب اور دہن سرخ ہوا ہے خون بلبل سے چمن سرخ شہید لالہ رویاں کو بجا ہے دفن کے وقت گر کیجے کفن سرخ ہوا مجنوں کے حق میں دشت گل زار کیا ہے عشق کے ٹیسو نے بن سرخ گلوں کا رنگ اب زرد ہو گیا ہے چمن میں دیکھ کر تیرا بدن سرخ کر حاتمؔ یاد احوال شہیداں شفق سے جب کہ ہوتا ہے گگن ...

مزید پڑھیے

کن کے کہنے میں جو ہوا سو ہوا

کن کے کہنے میں جو ہوا سو ہوا رانڈ رونا نہ رو ہوا سو ہوا جو ازل میں قلم چلی سو چلی بد ہوا یا نکو ہوا سو ہوا رنج و راحت میں اختیار نہیں راضی ہو یا نہ ہو ہوا سو ہوا یوں نہ ہو یوں ہو یوں ہوا سو کیوں کیا ہے یہ گفتگو ہوا سو ہوا شکوہ قسمت کا شکوۂ حق ہے بک نہ خاموش ہو ہوا سو ہوا ہاتھ آتا ...

مزید پڑھیے

کیا ستاتے ہو رہو بندہ نواز

کیا ستاتے ہو رہو بندہ نواز کہ نہیں خوب یہ خو بندہ نواز بے سبب بے وجہ و بے تقصیر اس قدر غصہ نہ ہو بندہ نواز ظلم ناحق نہ کرو کوئی دن جیو اور جیونے دو بندہ نواز مے کشو بیچ نہ بیٹھو ہرگز خون میرا نہ پیو بندہ نواز عطر کو مل کے نہ آؤ ہم پاس ذبح کرتی ہے یہ بو بندہ نواز کب تلک اپنی کہے ...

مزید پڑھیے

جس نے آدم کے تئیں جاں بخشا

جس نے آدم کے تئیں جاں بخشا خضر کو چشمۂ حیواں بخشا پیر کنعاں کو دیا درد فراق یوسف مصر کو زنداں بخشا تخت برباد سلیماں کا کیا دیو کو ملک سلیماں بخشا زینت افلاک کو دی انجم سے مہر کو نور درخشاں بخشا زیور حسن کیا چشم حیا عشق کو دیدۂ حیراں بخشا کوہ کن کو کمر کوہ دیا قیس کو دشت کا ...

مزید پڑھیے

تری جو زلف کا آیا خیال آنکھوں میں

تری جو زلف کا آیا خیال آنکھوں میں وہیں کھٹکنے لگا بال بال آنکھوں میں تری جو چشم کے گوشے میں تل ہے ایسا تل نظر پڑا ہے کہیں خال خال آنکھوں میں نشے میں سرخ ہیں ایسی طرح سے تیرے چشم گویا کھلا ہے کنول لال لال آنکھوں میں وہ خوش نگہ تری حاتمؔ نظر پڑا ہے آج چھپا لے اس کے تئیں حال حال ...

مزید پڑھیے

آگے کیا تم سا جہاں میں کوئی محبوب نہ تھا

آگے کیا تم سا جہاں میں کوئی محبوب نہ تھا کیا تمہیں خوب بنے اور کوئی خوب نہ تھا ان دنوں ہم سے جو وحشی کی طرح بھڑکو ہو یہ تو ملنے کا تمہارے کبھو اسلوب نہ تھا نامہ بر دل کی تسلی کے لیے بھیجوں ہوں ورنہ احوال مرا قابل مکتوب نہ تھا طاقت اب طاق ہوئی صبر و شکیبائی کی کب تلک صبر کرے دل ...

مزید پڑھیے

عاشق کا جہاں میں گھر نہ دیکھا

عاشق کا جہاں میں گھر نہ دیکھا ایسا کوئی در بدر نہ دیکھا جیسا کہ اڑے ہے طائر دل ایسا کوئی تیز پر نہ دیکھا خوبان جہاں ہوں جس سے تسخیر ایسا کوئی ہم ہنر نہ دیکھا ٹوٹے دل کو بنا دکھاوے ایسا کوئی کاری گر نہ دیکھا اس تیغ نگہ سے ہو مقابل ایسا کوئی بے جگر نہ دیکھا جاری ہیں ہمیشہ چشمۂ ...

مزید پڑھیے

ہستی کی قید سے اے دل آزاد ہوئیے

ہستی کی قید سے اے دل آزاد ہوئیے صحرا میں جا کے خوب سا ہنس ہنس کے روئیے دونوں جہاں کا شادی و غم دل سے بھول کر پاؤں دراز کر کے فراغت سے سوئیے اے چشم از برائے خدا گر مدد کرے اعمال نامہ اپنا تو رو رو کے دھویئے حاتمؔ کسی سے اپنی مصیبت کو تو نہ کہہ کیا فائدہ جو اپنا بھرم مفت کھوئیے

مزید پڑھیے

اوقات شیخ گو کہ سجود و قیام ہے

اوقات شیخ گو کہ سجود و قیام ہے میرے کنے تو ایک خدا ہی کا نام ہے ہر صبح اٹھ بتوں سے مجھے رام رام ہے زاہد تری نماز کو میرا سلام ہے تیری نگہ کے دور میں ایسا ہوا ہوں مست ساغر سے مجھ کو آنکھ ملانا حرام ہے ہم اور تیری شکایتیں ظالم خدا سے ڈر بہتان ہے غلط ہے یہ محض اتہام ہے دن کو نہ بھوک ...

مزید پڑھیے

کلیجا منہ کو آیا اور نفس کرنے لگا تنگی

کلیجا منہ کو آیا اور نفس کرنے لگا تنگی ہوا کیا جان کو میری ابھی تو تھی بھلی چنگی ذقن کی چاہ میں یہ سبزئ خط زہر قاتل ہے پری ہے بھانگ کوئے میں نہ ہو کیوں خلق چت بھنگی جہاں کی طرح سو سو رنگ پل پل میں بدلتا ہے کبھو کچھ ہے کبھو کچھ ہے کبھو کچھ ہے وہ بہو رنگی ترے رخسار سے بے طرح لپٹی ...

مزید پڑھیے
صفحہ 913 سے 6203